جرائم و حادثات
ٹرین میں سوار ہونے والی خاتون کا ہینڈ بیگ چھین کر چور فرار
پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا ہے اور ریلوے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کی جانچ کر رہی ہے۔

حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر بڑے پیمانے پر چوری کی واردات پیش آئی۔ اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں سوار ہونے والی ایک خاتون کا ہینڈ بیگ ایک نامعلوم شخص چھین کر لے گیا۔
جس میں 10 تولے سونا،دس لاکھ روپئے مالیت کے دوہیرے تھے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا ہے اور ریلوے اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کی جانچ کر رہی ہے۔