حیدرآباد

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا گورنر تلنگانہ اتوار کو دورہ کریں گی

گورنر دریائے گوداوری کے سیلاب کی وجہ سے ضلع میں پیدا صورتحال کا بھی جائزہ لیں گی۔ گورنر نے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے دورہ کے پیش نظر اپنا دہلی کا دورہ منسوخ کردیا۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا معائنہ کرنے اور متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت کیلئے اتوارکو بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کا دورہ کریں گی۔وہ ہفتہ کی رات کو، سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعہ کوتہ گوڑم کے لیے روانہ ہوں۔ وہاں سے گورنر بھدراچلم جائیں گی۔

 گورنر دریائے گوداوری کے سیلاب کی وجہ سے ضلع میں پیدا صورتحال کا بھی جائزہ لیں گی۔ گورنر نے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے دورہ کے پیش نظر اپنا دہلی کا دورہ منسوخ کردیا۔ گورنر دہلی میں صدر اور نائب صدر کی طرف سے دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کرنے والی تھیں لیکن انہوں نے قومی دارالحکومت کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔