شمالی بھارت

ویڈیو: نوٹابٹن دبانے کی ترغیب دینا جمہوریت پر حملہ، پارٹی کونسلر نے آٹورکشا سے پوسٹر نکال دیا

مدھیہ پردیش بی جے پی نے نوٹا اختیار کا استعمال کرنے رائے دہندوں سے اپیل پر کانگریس کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت پر حملہ ہے جبکہ زعفرانی جماعت کی ایک کونسلر نے یہاں ایک آٹورکشا پر لگائے گئے پوسٹر کو نکال دیا جس میں نوٹا اختیار استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی تھی۔

اندور: مدھیہ پردیش بی جے پی نے نوٹا اختیار کا استعمال کرنے رائے دہندوں سے اپیل پر کانگریس کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت پر حملہ ہے جبکہ زعفرانی جماعت کی ایک کونسلر نے یہاں ایک آٹورکشا پر لگائے گئے پوسٹر کو نکال دیا جس میں نوٹا اختیار استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
کلیان بنرجی کی حرکت غیرجمہوری تھی: جگدمبیکا پال
بی جے پی کا اردو زبان میں پوسٹر کی اجرائی
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
ملزم ہندوستانی جمہوریت کو بدنام کرناچاہتا تھا، پارلیمنٹ کی سکیورٹی توڑنے کے سلسلہ میں عدالت میں چارج شیٹ
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا

چہارشنبہ کے روز کونسلر سندھیا یادو کی اس حرکت نے کانگریس کو الیکشن کمیشن سے رجوع ہونے اور ان کے خلاف شکایت درج کرانے پر مجبور کردیا۔ ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما نے کہا کہ عوام کوای وی ایم پر ”ان میں سے کوئی نہیں“ (نوٹا) بٹن دبانے کی ترغیب دینا جمہوریت میں ایک جرم ہے۔

اپوزیشن کانگریس کو اس وقت دھکا پہنچا جب اندور سے اس کے لوک سبھا امیدوار اکشے کانتی بام نے 29 اپریل کو جو نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ تھی‘ اپنی نامزدگی سے دستبرداری اختیا رکرلی۔

بعدازاں بام بی جے پی میں شامل ہوگئے جس کے نتیجہ میں کانگریس کو عوام سے یہ اپیل کرنی پڑی کہ وہ 13 مئی کو اندورمیں رائے دہی کے دوران نوٹا کا بٹن دبائیں تاکہ زعفرانی جماعت کو سبق سکھایا جاسکے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نمودار ہونے کے بعد جس میں سندھیا یادو کو ”لوک تنتر بچاؤ سمیتی“ نامی تنظیم کا ایک پوسٹر ہٹاتے دیکھا گیا جس میں عوام سے نوٹا کی حمایت کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد کانگریس نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی۔ بی جے پی کونسلر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ یہ کام جاری رکھیں گی‘ پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہوں نے باضمیر شہری ہونے کا اپنا فرض ادا کیا ہے اور ایک آٹو رکشا سے نوٹا کو فروغ دینے کا پوسٹر ہٹادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائے دہی کے اس اختیار کے استعمال کو فروغ دینا جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے۔ ریاستی کانگریس جنرل سکریٹری راکیش سنگھ یادو نے دعویٰ کیا کہ برہم رائے دہندے نوٹا مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سندھیا یادو نے آٹورکشا ڈرائیور کو دھمکی دی اور زبردستی پوسٹر نکال دیا۔

ان کے ساتھ کچھ غنڈے بھی تھے۔ کانگریس کارکن نے کہا کہ اس نے اس واقعہ کا ویڈیو داخل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو شکایت پیش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ نوٹا اختیار کی حوصلہ افزائی کرنا جمہوریت پر حملہ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جمہوریت میں عوام کو نوٹا بٹن دبانے کی ترغیب دینا ایک جرم ہے۔ کانگریس قیادت جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔