شمالی بھارت

نتیش کمار کو بم سے اُڑانے کی دھمکی‘سورت سے ایک شخص گرفتار

بہارکے دارالحکومت پٹنہ کے سکریٹریٹ پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی تھی۔ بہار پولیس کو ٹیکنیکل سرویلانس میں پتہ چلا کہ فون کال سورت سے کی گئی تھی۔ بہار پولیس نے سورت پولیس سے مدد مانگی اور آخرکار انکت مشرا پکڑا گیا۔

سورت: گجرات کے شہر سورت کے ایک ٹیکسٹائل ورکر کو چہارشنبہ کے دن چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو بم سے اڑادینے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد ایک غلطی تھی:نتیش کمار

بہار کے رہنے والے انکت مشرا کو جس کی عمر 20 سال سے زائد ہے‘ سورت کے لسکانہ علاقہ سے پکڑکر بہار پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ 20 مارچ کو ایک شخص نے پٹنہ کے نیوز چینل دفتر کو فون کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ آئندہ 36 گھنٹوں میں چیف منسٹر نتیش کمار کو دھماکہ سے اڑادے گا۔

بہارکے دارالحکومت پٹنہ کے سکریٹریٹ پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی تھی۔ بہار پولیس کو ٹیکنیکل سرویلانس میں پتہ چلا کہ فون کال سورت سے کی گئی تھی۔ بہار پولیس نے سورت پولیس سے مدد مانگی اور آخرکار انکت مشرا پکڑا گیا۔

اسے پٹنہ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ سورت پولیس کی ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ انکت مشرا بہار کا رہنے والاہے اور گزشتہ 6 سال سے سورت کی ایک پاورلوم فیکٹری میں مزدور ہے۔

منگل کے دن مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کے بنگلہ اور دفتر کی سیکوریٹی برھانی پڑی تھی کیونکہ ایک شخص نے مرتبہ فون کرکے دھمکی دی تھی کہ وہ 10کروڑ روپے نہ دیئے گئے تو وہ سینئر بی جے پی قائد کو نقصان پہنچائے گا۔