تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں پولیس کا کارڈن سرچ ۔64 گاڑیاں ضبط
پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ گاؤں میں نئے افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی چلاتے وقت ہیلمیٹ پہننا لازمی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس ہر ڈرائیور کے پاس ہونا چاہیے۔ بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت نہ دی جائے ۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی برقراری کے مقصد سے پولیس نے بیک وقت کئی علاقوں میں کارڈن سرچ آپریشن انجام دیا۔
یہ کارروائیاں آصف آباد ٹاؤن کی روی چندرا کالونی، چنتا پلی گاؤں، اور پوچم لوڈڈیلی علاقوں میں انجام دی گئیں۔
پولیس کے مطابق، ان تین مقامات سے 64 بغیر دستاویزات والی گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ آپریشن "کمیونٹی کانٹیکٹ پروگرام” کے تحت انجام دیا گیا تاکہ جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ گاؤں میں نئے افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی چلاتے وقت ہیلمیٹ پہننا لازمی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس ہر ڈرائیور کے پاس ہونا چاہیے۔ بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت نہ دی جائے ۔
گاڑیوں کے تمام دستاویزات جیسے رجسٹریشن، انشورنس اور پولوشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ضروری ہے۔
پولیس نے کہا کہ خواتین کی سلامتی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ خواتین، لڑکیوں اور بچوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر کوئی سائبر فراڈ کا شکار ہو جائے تو فوری طور پر 1930 یا ڈائل 100 پر کال کر کے شکایت درج کروائیں۔