قومی

گھریلو ایل پی جی سلنڈر 29 روپے مہنگا

اس اضافے کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں آج سے 14.2 کلوگرام والا گھریلو ایل پی جی سلنڈر 942 روپے کا ہو گیا ہے۔ تاہم تجارتی استعمال والے 19 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

نئی دہلی: گھریلو رسوئی گیس (ایل پی جی) سلنڈر اتوار سے 29 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں آج سے 14.2 کلوگرام والا گھریلو ایل پی جی سلنڈر 942 روپے کا ہو گیا ہے۔ تاہم تجارتی استعمال والے 19 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

مغربی ایشیا کا بحران شروع ہونے کے بعد سے گھریلو رسوئی گیس کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 7 مارچ کو اس میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اس دوران، تجارتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہو چکا ہے۔ گزشتہ یکم جون کو قومی راجدھانی دہلی میں اس کی قیمت 42 روپے بڑھا کر 3,113.50 روپے کر دی گئی تھی۔

مغربی ایشیا کا بحران شروع ہونے کے بعد سے دہلی میں تجارتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 1,373 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اس سال فروری میں اس کی قیمت 1,740.50 روپے تھی۔