قومی

شروعاتی رجحانات میں آسام اور بنگال میں بی جے پی، کیرالہ میں کانگریس کو برتری

کیرالہ میں کانگریس پارٹی 24 سیٹوں پر، مارکسی کمیونسٹ پارٹی 14 اور بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی دو سیٹ پر اور انڈین یونین مسلم لیگ نو سیٹ پر آگے چل رہی ہے۔ پڈوچیری میں پانچ سیٹ کے لیے ملے رجحانات میں اے آئی آر این سی دو، کانگریس ایک، ڈی ایم کے ایک اور ایک آزاد امیدوار نے برتری بنا رکھی ہے۔

نئی دہلی: ملک کی پانچ ریاستوں کی اسمبلیوں کے انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں آسام اور مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، کیرالہ میں کانگریس اور تامل ناڈو میں ٹی وی کے کو برتری ملی ہے۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ

الیکشن کمیشن کے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق آسام میں بی جے پی 13 اور کانگریس دو سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ وہیں، مغربی بنگال میں بی جے پی نے تین سیٹوں پر برتری بنا رکھی ہے۔

کیرالہ میں کانگریس پارٹی 24 سیٹوں پر، مارکسی کمیونسٹ پارٹی 14 اور بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی دو سیٹ پر اور انڈین یونین مسلم لیگ نو سیٹ پر آگے چل رہی ہے۔ پڈوچیری میں پانچ سیٹ کے لیے ملے رجحانات میں اے آئی آر این سی دو، کانگریس ایک، ڈی ایم کے ایک اور ایک آزاد امیدوار نے برتری بنا رکھی ہے۔

تمل ناڈو میں اے ڈی ایم کے نے 11، ٹی وی کے نے نو، ڈی ایم کے نے پانچ، کانگریس دو اور پی ایم کے نے ایک سیٹ پر برتری بنائی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آسام میں 126، مغربی بنگال میں 293، کیرالہ میں 140، تامل ناڈو میں 234 اور مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری میں 30 اسمبلی سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی چل رہی ہے۔