قومی
کیرالہ میں ابتدائی رجحانات میں کانگریس کو سبقت
کیرالہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں کانگریس 50 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے، جبکہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) 31 نشستوں پر آگے ہے۔
تیرواننت پورم: کیرالہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں کانگریس 50 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے، جبکہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) 31 نشستوں پر آگے ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، انڈین یونین مسلم لیگ 20، مارکسی کمیونسٹ پارٹی 13 اور دیگر امیدوار پانچ نشستوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کیرالہ کی تمام 140 نشستوں پر 9 اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے شروع ہوئی ہے۔