قومی
لکھنؤ۔دہلی ہائی وے پر سڑک حادثہ ،پانچ افراد کی موت
پولیس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک بولیرو گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑے ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار بھی اس حادثے کی زد میں آ گیا۔
بریلی: بریلی میں لکھنؤ-دہلی قومی شاہراہ پر ایک زبردست سڑک حادثے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو بچوں سمیت تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک بولیرو گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑے ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار بھی اس حادثے کی زد میں آ گیا۔
حادثے میں بولیرو سوار منموہن سنگھ، ایک نامعلوم شخص اور موٹر سائیکل سوار شہزاد خان اور ممتاز موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پھسلنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔