حیدرآباد
دھمکی آمیزفون کالس وصول ہونے راجہ سنگھ کی شکایت
گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے پیر کے روز دعویٰ کیاکہ انہیں پاکستان سے مبینہ طورپردھمکی آمیزفون کالس وصول ہورہے ہیں۔

حیدرآباد: گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے پیر کے روز دعویٰ کیاکہ انہیں پاکستان سے مبینہ طورپردھمکی آمیزفون کالس وصول ہورہے ہیں۔
ڈی جی پی انجنی کمار سے کی گئی شکایت میں انہوں نے کہاکہ آج سہ پہر انہیں پاکستان کے نمبر سے مبینہ طورپر ایک فون کال وصول ہواتھا جس کے نمبر کا آغاز92 سے ہوتاہے۔ایک اور فون کال کے نمبر کی شروعات 44سے ہوتی ہے۔
فون کال کرنے والوں نے ان کی اوران کے افراد خاندان کی تفصیلات اور پتے حاصل کرتے ہوئے کہاکہ راجہ سنگھ کوجان سے ماردیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ واٹس ایپ فون کے ذریعہ سے بھی انہیں ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی۔انہوں نے کہاکہ قبل ازیں وہ پولیس سے اس سلسلہ میں نمائندگی کرچکے ہیں مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔