حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری سید شاہ صغیر احمد نقشبند شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ کی حج کو روانگی
یہ تقریب آج نمازِ مغرب کے بعد منعقد ہوئی، جس میں بزمِ انوار اللہ کے ذمہ داران، علماء کرام اور اراکین نے شرکت کرتے ہوئے حضرت شیخ الحدیث صاحب کی شال پوشی اور گل پوشی کی، ساتھ ہی دلی مبارکباد پیش کی۔
حیدرآباد: حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری سید شاہ صغیر احمد نقشبندی مجددی صاحب، شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ و سرپرستِ اعلیٰ کل ہند بزمِ انوار اللہ، کی حج بیت اللہ کیلئے روانگی سے قبل مسجد سردار بیگ صاحب میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔
یہ تقریب آج نمازِ مغرب کے بعد منعقد ہوئی، جس میں بزمِ انوار اللہ کے ذمہ داران، علماء کرام اور اراکین نے شرکت کرتے ہوئے حضرت شیخ الحدیث صاحب کی شال پوشی اور گل پوشی کی، ساتھ ہی دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر صدر کل ہند بزمِ انوار اللہ شاہ محمد شفیق احمد چشتی نیازی، ڈاکٹر حافظ عماد الدین انور نقشبندی مجددی معتمدِ بزم، مولانا عطاء اللہ شریف نائب صدر بزم، مولانا حافظ عبداللطیف قادری نائب معتمد بزم سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔
شرکاء نے حضرت قبلہ سے دورانِ حج خصوصی دعاؤں کی درخواست کی، جبکہ حضرت شیخ الحدیث صاحب نے حاضرین کیلئے دعائیں فرمائیں۔
تقریب کا ماحول انتہائی روحانی اور عقیدت و محبت سے لبریز رہا، جہاں حاضرین نے حضرت والا کی خدمت میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے حج کی سعادت پر مبارکباد پیش کی۔