جرائم و حادثات

تلنگانہ:گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا واقعہ،غیر سماجی عناصر کی حرکتوں کے خلاف پولیس سے شکایت

سکندرآباد کے بوئن پلی کی بعض کالونیوں میں رات گئے غیر سماجی عناصر کی جانب سے گھروں کے باہر ٹہرائی گئی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کو نقصان پہنچایاگیا۔

حیدرآباد: سکندرآباد کے بوئن پلی کی بعض کالونیوں میں رات گئے غیر سماجی عناصر کی جانب سے گھروں کے باہر ٹہرائی گئی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کو نقصان پہنچایاگیا۔

متعلقہ خبریں
مسخ شدہ عریاں تصویر بھیج کر جیل سے ہسٹری شیٹرس کے جبری وصولی کالس
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔مقامی افراد نے کہاکہ یہ غیر سماجی عناصر علاقہ میں کئی دنوں سے سرگرم ہیں جو راتوں میں گھومتے ہوئے چوری کی و ارداتیں بھی انجام دے رہے ہیں۔

چوری کے مناظر قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوئے۔ مقامی افراد نے کہا کہ علاقہ کے پارک میں بیٹھ کر یہ افراد گانجہ کا بھی استعمال کررہے ہیں اور کئی غیر سماجی سرگرمیاں بھی انجام دے رہے ہیں۔

کالونی میں رہنے والوں نے ان کی پولیس سے شکایت کی اوران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔