جرائم و حادثات

تیزرفتار کار کی ٹکر، گاڑی چلانے والاڈاکٹرزخمی کو اسپتال میں چھوڑکر فرار

تلنگانہ کے بولارم سکندرآباد میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیاتاہم اس حادثہ کا سبب بنی کار چلانے والے ڈاکٹر نے اس کو علاج کے لئے اسپتال میں چھوڑدیا اور فرارہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بولارم سکندرآباد میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیاتاہم اس حادثہ کا سبب بنی کار چلانے والے ڈاکٹر نے اس کو علاج کے لئے اسپتال میں چھوڑدیا اور فرارہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جمعیۃ علماء بودھن کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد افسر صاحب مظہری بلا مقابلہ صدر منتخب
حیدرآباد: 9 اور 10 اگست کو جامعۃ المؤمنات کی تاریخی فقہی کانفرنس، علمائے کرام اور مفتیان کی خصوصی شرکت متوقع

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح تیزرفتار کارچلانے والے ایک ڈاکٹر نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار،ٹھیلہ بنڈیوں سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ کے ساتھ ہی وہاں موجود مقامی افراد نے اس کار کا تعاقب کیا اور ڈاکٹر کو پکڑلیا۔

کارچلانے والا ڈاکٹر، شہر کے ایک اسپتال کانیوروسرجن ہے۔اس حادثہ میں سید پاشاہ نامی شخص شدید طورپر زخمی ہوگیاجن کو ڈاکٹر علاج کے لئے عطاپورکے ایک اسپتال لے گیا تاہم وہ ان کو وہاں چھوڑکرفرارہوگیا۔

زخمیکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔