جرائم و حادثات
سستے عمرہ ٹکٹ کا جھانسہ ممبئی سے 2 افراد گرفتار
ملزمین اترپردیش کے ضلع بدایوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ممبئی میں رہتے ہیں۔ دونوں کے کھاتوں میں ملک کے مختلف حصوں سے زائرین ِ عمرہ کی طرف سے جمع کرائے گئے 50 لاکھ روپے تھے۔

اندور: اندور پولیس نے منگل کے دن ممبئی سے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان پر سستے عمرہ ٹکٹ دلانے کا وعدہ کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو 50لاکھ روپیوں کا دھوکہ دینے کا الزام ہے۔
پولیس کے بموجب ملزمین اترپردیش کے ضلع بدایوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ممبئی میں رہتے ہیں۔ دونوں کے کھاتوں میں ملک کے مختلف حصوں سے زائرین ِ عمرہ کی طرف سے جمع کرائے گئے 50 لاکھ روپے تھے۔
ملزمین نے آن لائن پیمنٹ ملنے کے بعد ممبئی تا جدہ ایرٹکٹ بک کرائے تھے لیکن بعدازاں بکنگ کینسل کردی تھی اور رقم ان کے کھاتوں میں واپس آگئی تھی۔
دھوکہ کا شکار ہونے والوں میں بعض کا تعلق اندور‘ دہلی‘ کولکتہ‘ مرادآباد‘ دیوریا اور دیگر شہروں سے ہے۔ ملزمین کو آن لائن گیمس کھیلنے کی لت ہے جس میں انعامی رقم ملتی ہے۔