حیدرآباد

نئے سکریٹریٹ کا14 اپریل کو افتتاح کرنے کا فیصلہ

بتایا جارہا ہے کہ محکمہ عمارت وشوارع کی جانب سے14/ اپریل کو سکریٹریٹ کے افتتاح کیلئے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ خاص کر عمارت کی 6ویں منزل کو انتہائی بہترین انداز میں سجایا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاست میں نیا تعمیر کردہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ کے انٹیگریٹیڈ کامپلکس کا 14/ اپریل کو افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔14/ ا پریل کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش ہے۔ اطلاعات کے مطابق کے سی آر نے 14/ اپریل کو سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا ذہن بنالیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
یکساں سیول کوڈ کو مسلط نہیں کیا جاسکتا:ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈ
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی
ٹرافک پولیس کی ایڈوائزری جاری
سکریٹریٹ میں ایڈوانسڈسیکوریٹی سسٹم نصب

افتتاح سے قبل پوجا کا امکان ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ محکمہ عمارت وشوارع کی جانب سے14/ اپریل کو سکریٹریٹ کے افتتاح کیلئے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ خاص کر عمارت کی 6ویں منزل کو انتہائی بہترین انداز میں سجایا جائے گا۔

گذشتہ دنوں ماک ڈریل کے دوران عمارت کی چھٹویں منزل پر آگ لگ گئی تھی جس کو13 فائر انجنوں کی مدد سے بجھایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت نے سکریٹریٹ کی نئی انٹیگریٹیڈ عمارت کا17 فروری (چیف منسٹر کی سالگرہ) کے دن افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 تاہم قانون ساز کونسل کی دو نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول کی اجرائی اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے بعد انتخابی تقریب ملتوی کردی گئی تھی۔ اب حکومت نے 14اپریل کو نئے سکریٹریٹ کے افتتاح کا منصوبہ بنایا ہے۔