یوپی میں بی جے پی امیدوار پر سیاہی پھینکی گئی (ویڈیو)
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اور گھوسی اسمبلی حلقہ کے امیدوار دارا سنگھ چوہان کے منہ پر اس وقت سیاہی پھینکی گئی جب وہ ضمنی انتخاب کے لیے مہم چلا رہے تھے۔

مؤ (اترپردیش): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اور گھوسی اسمبلی حلقہ کے امیدوار دارا سنگھ چوہان کے منہ پر اس وقت سیاہی پھینکی گئی جب وہ ضمنی انتخاب کے لیے مہم چلا رہے تھے۔
بی جے پی لیڈر پر کالی سیاہی پھینکی گئی اور یہ واقعہ کیمرہ میں قید ہوگیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جن نوجوانوں نے بی جے پی لیڈر دارا سنگھ چوہان پر سیاہی پھینکی، وہ جائے واقعہ سے فرار ہوگئے۔ دارا سنگھ کے ساتھ ان کے حامی اور سیکوریٹی گارڈ بھی تھے، لیکن کوئی بھی اس واقعہ کو رونما ہونے سے نہیں روک سکا۔
یہ واقعہ پیش آنے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔ بی جے پی لیڈر دارا سنگھ چوہان نے گھوسی میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پرچہئ نامزدگی داخل کیا ہے۔
نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 اگست تھی۔ 5 ستمبر کو گھوسی اسمبلی نشست پر الیکشن کرائے جائیں گے۔
8 ستمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ دارا سنگھ چوہان اپنے حلقہ میں آنے والے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔