حیدرآباد

برہم عاشق نے لڑکی اور اس کی ماں پر حملہ کردیا

متاثرہ اور حملہ آور دونوں میں گذشتہ چند برسوں سے دوستی تھی تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات ہوگئے اور لڑکی نے سندیپ نامی اس لڑکے کو نظرانداز کرناشروع کردیا۔منگل کی صبح، سندیپ لڑکی کے مکان پہنچااور اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔

حیدرآباد: ایک برہم عاشق نے لڑکی اور اس کی ماں پر حملہ کردیا اور بعد ازاں خودکشی کی کوشش کی۔یہ واردات شہرحیدرآباد کے میاں پور علاقہ میں منگل کو پیش آئی۔پولیس کے مطابق 19سالہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ میاں پور کے ایودھیا نگر میں رہتی ہے۔

متاثرہ اور حملہ آور دونوں میں گذشتہ چند برسوں سے دوستی تھی تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات ہوگئے اور لڑکی نے سندیپ نامی اس لڑکے کو نظرانداز کرناشروع کردیا۔منگل کی صبح، سندیپ لڑکی کے مکان پہنچااور اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔

جب بیچ بچاو کے لئے اس کی ماں آگے آئی تو اس نے اس کی ماں پر بھی حملہ کرکے اس کو بھی زخمی کردیا۔بعد ازاں سندیپ نے اپنا گلا کاٹنے کی کوشش کی۔اس ہنگامہ کو دیکھ کر مقامی افراد وہاں پہنچے جنہوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔

پولیس وہاں پہنچی جس نے ماں او ربیٹی کے ساتھ ساتھ حملہ آور سندیپ کو بھی اسپتال منتقل کیا۔اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیاگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سندیپ تین سال سے اس لڑکی کا پیچھا کر رہا تھا۔اس لڑکی نے اس کے نمبر اور میل بلاک کر دیئے تھے۔

لڑکی نے مکان بھی ایک سال قبل تبدیل کر کے وہ میاں پور منتقل ہوگئے۔ سندیپ آج صبح گنٹور ضلع کے ری پلی علاقہ سے لڑکی کے مکان پہنچا اور اس کے گھر میں گھس گیا۔

a3w
a3w