باغی رویہ اختیار کرنے والے بی جے پی کے 35 لیڈر برطرف
مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج پارٹی کے مجاز امیدوار کے خلاف الیکشن لڑنے یا ان کے خلاف کام کرنے کے الزام میں 35 لیڈروں کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے چھ سال کے لیے نکال دیا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج پارٹی کے مجاز امیدوار کے خلاف الیکشن لڑنے یا ان کے خلاف کام کرنے کے الزام میں 35 لیڈروں کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے چھ سال کے لیے نکال دیا۔
ریاستی تنظیم نے یہ قدم ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما کی ہدایت پر اٹھایا ہے۔ بی جے پی نے شیوپور سے بہاری سنگھ سولنکی، مورینا سے رستم سنگھ اور راکیش سنگھ گجر، اٹیر سے منا سنگھ بھدوریا، لہار سے رسال سنگھ، چاچوڑا سے محترمہ ممتا مینا، ٹیکم گڑھ سے کے کے سریواستو، راج نگر سے گھاسیرام پٹیل،
ملہارا سے کرن لودھی ، نیواڑی سے نندرم کشواہا، دموہ سے شیوچرن پٹیل اور گننور (ایس سی) سے مسز انیتا باگری کو نکال دیا گیا ہے۔
چترکوٹ سے سبھاش شرما، ستنا سے رتناکر چترویدی، رے گاؤں سے مسز رانی باگری، سدھی سے کیدارناتھ شکلا، سنگرولی سے چندرپرتاپ وشوکرما، جے سنگھ نگر سے مسز پھولوتی، انوپ پور سے چھوٹے سنگھ، مڈوارہ سے مسز جیوتی دکشت اور سنتوش شکلا، بڈوارہ سے مسز گیتا سنگا،
سونسر سے پردیپ ٹھاکرے ہوشنگ آباد سے بھگوتی چورے، ہردا سے سریندر جین، مندھاتا سے شیویندر تومر، نیپا نگر سے رتی لال چلہاترے، برہان پور سے ہرش سنگھ چوہان، علیراج پور سے سریندر ٹھکرال، جوبٹ سے مادھو سنگھ ڈابر،
دیپالپور سے راجندر چودھری ، سوسنیر سے سنتوش جوشی، مہد پور سے پرتاپ آریہ، بڈ نگر سے کلدیپ بنا اور جواد سے مسز سورنا بائی کو نکال دیا گیا ہے۔
پارٹی نے ان باغیوں سے پارٹی کے مفاد میں کام کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر بات کی لیکن وہ نہیں مانے۔ اس کے بعد ریاستی تنظیم نے یہ قدم اٹھایا۔