شمالی بھارت

آسام یونیورسٹی کا طالب علم گرفتار

آسام یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو سلچر پولیس نے اس شکایت پر گرفتارکرلیا کہ اس نے پہلگام حملہ کے تعلق سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد استعمال کیا۔

سلچر(آسامِ) (پی ٹی آئی) آسام یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو سلچر پولیس نے اس شکایت پر گرفتارکرلیا کہ اس نے پہلگام حملہ کے تعلق سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد استعمال کیا۔

ایک پولیس عہدیدار نے جمعہ کو بتایا کہ طالب علم کو جمعرات دن پکڑلیا گیا۔ وہ فی الحال پولیس تحویل میں ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

اے بی وی پی آسام یونٹ کی شکایت پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اے بی وی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم نے بعض افراد بشمول اے بی وی پی ارکان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی۔ اب یہ پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود نہیں ہے۔

بعد کی پوسٹ میں طالب علم نے معافی مانگ لی اور لکھا کہ اس کا ارادہ کسی کو ٹھیس پہنچانے کا نہیں تھا۔ اپوزیشن اے آئی یو ڈی ایف رکن اسمبلی امین الاسلام کو بھی جمعرات کے دن غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ان پرپہلگام معاملہ میں پاکستان کا دفاع کرنے کا الزام ہے۔