دہلی
آتش فشاں پھٹ پڑا، ایرانڈیا کی بالی پرواز بحفاظت واپس
آتش فشاں پہاڑ (ماؤنٹ لیوٹوبی لاکی لاکی) پھٹ پڑنے کے باعث انڈونیشیا کے ریسارٹ جزیرہ بالی سے چہارشنبہ کے دن کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) آتش فشاں پہاڑ (ماؤنٹ لیوٹوبی لاکی لاکی) پھٹ پڑنے کے باعث انڈونیشیا کے ریسارٹ جزیرہ بالی سے چہارشنبہ کے دن کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ایرانڈیا کی دہلی۔ بالی پرواز اے آئی 2145 کو مسافرین کی سیفٹی کے مفاد میں دہلی واپس آجانے کا مشورہ دیا گیا۔ مشرقی جزیرہ فلوریس میں 1584 میٹر بلند آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا ہے۔
ایرانڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ اے آئی 2145 فلائٹ نے دہلی میں بحفاظت لینڈنگ کی اور تمام مسافرین طیارہ سے اترے۔ انہیں ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔
انہیں فل ریفنڈ دیا جائے گا۔ وہ نئی تاریخ پر سفر کرنا چاہیں تو انہیں کامپلیمنٹری ری شیڈولنگ کی سہولت ملے گی۔