مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے کے 30 روز بعد آبنائے ہرمز کھول سکتا ہے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

اس سے قبل ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا تھا کہ کسی بھی معاہدے کی صورت میں بھی آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہے گی۔

تہران: برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران، امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے 30 روز بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ


برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ دعویٰ جاپان کے معاشی اخبار ’’نیکے‘‘ کی رپورٹ کے حوالے سے کیا گیا ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران ممکنہ معاہدے کے بعد مرحلہ وار انداز میں آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت بحال کرنے پر غور کر رہا ہے۔


اس سے قبل ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا تھا کہ کسی بھی معاہدے کی صورت میں بھی آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہے گی۔


انہوں نے واضح کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں، اوقات کار اور میری ٹائم لائسنسوں کے اجرا کا اختیار ایرانی حکام کے پاس ہی رہے گا۔