حیدرآباد

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی میں داخلے- طلباو طالبات کی رہنمائی

انہوں نے اس اسکول کے طلبہ و طالبات کے علاوہ دیگر اسکول یہ طلبہ و طالبات اور جو لڑکے اور لڑکیاں اسکول نہیں جا رہے ہیں اور جو دسویں جماعت کامیاب ہیں یا پھر صرف آٹھویں جماعت تک ہی پڑھے ہوئے ہیں ان سے خواہش کی کہ وہ ان کورسیس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو شاندار بنائیں

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باولی حیدرآباد میں آئی ٹی ائی کورسیس میں داخلے دیے جا رہے ہیں گورنمنٹ ہائی اسکول الاوہ یتیماں (چار مینار منڈل) میں مانو المنائی اسوسی ایشن کی جانب سے شعور بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسو سی ایشن جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ الیکٹریشن، ایئر کنڈیشننگ ،کے علاوہ سول ڈرافٹسمین کے دو سالہ کورسس میں انتہائی کم فیس پر داخلے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

انہوں نے بتایا کہ ان کورسس کو سیکھنے کے بعد طلبہ و طالبات کو روزگار کے کافی مواقع ہیں سالانہ فیس صرف اور صرف 60 روپے ہے اور یہ فیس بھی ٹریننگ کے ختم پر واپس کر دی جاتی ہے ایس ایس سی کامیاب طلبہ و طالبات کے لیے یہ کورس سیکھنا بہت ہی فائدہ مند ہے ایسے لڑکے جو صرف آٹھویں جماعت کامیاب ہوں ان کے لیے پلمبر کا کورس بھی ہے ان کورسیس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 26 فبروری ہے۔

انہوں نے اس اسکول کے طلبہ و طالبات کے علاوہ دیگر اسکول یہ طلبہ و طالبات اور جو لڑکے اور لڑکیاں اسکول نہیں جا رہے ہیں اور جو دسویں جماعت کامیاب ہیں یا پھر صرف آٹھویں جماعت تک ہی پڑھے ہوئے ہیں ان سے خواہش کی کہ وہ ان کورسیس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو شاندار بنائیں ۔

اسکول کے مدرس جناب عباس حسین جنیدی نے جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مانو المنائی اسوسی ایشن کی جانب سے مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی میں داخلوں سے متعلق جو کوششیں کی جا رہی ہیں وہ قابل قدر ہیں طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ ان کورسیس سے استفادہ کریں