بین الاقوامیقومی

مودی نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو میلوڈی چاکلیٹس کا تحفہ دیا

ہندوستان اور اٹلی نے منگل کے دن فیصلہ کیا کہ دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات کو خصوصی اسٹراٹیجک پارٹنرشپ میں تبدیل کردیا جائے۔ تجارت‘ سرمایہ کاری اور نئی ٹکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے۔

روم (پی ٹی آئی) ہندوستان اور اٹلی نے منگل کے دن فیصلہ کیا کہ دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات کو خصوصی اسٹراٹیجک پارٹنرشپ میں تبدیل کردیا جائے۔ تجارت‘ سرمایہ کاری اور نئی ٹکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی اطالوی ہم منصب جارجیا میلونی کی بات چیت کے بعد یہ فیصلہ ہوا۔ میلونی سے بات چیت کے بعد مشترکہ صحافتی بیان میں مودی نے کہا کہ ہم نے ہند۔ اٹلی تعلقات کو بڑھاوا دینے پر تفصیلی بات چیت کی۔ مودی کل رات 5 ملکوں کے دورہ کی آخری منزل روم پہنچے تھے۔

منگل کی رات آمد کے فوری بعد میلونی نے وزیراعظم نریندر مودی کے اعزاز میں عشائیہ ترتیب دیا۔ ہندوستان اور اٹلی کے درمیان تجارت حالیہ عرصہ میں بڑھتی جارہی ہے۔

2025 میں یہ تجارت 14.25 بلین یورو تھی۔ ہندوستانی برآمدات 8.55 بلین یورو تھیں جبکہ ہندوستان کو اٹلی کی برآمدات 5.70 بلین یورو رہیں۔ اٹلی‘ یوروپین یونین (ای یو) میں ہندوستان کا چوتھا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

اٹلی میں 1 لاکھ 86 ہزار 833 ہندوستانی رہتے ہیں جو یوروپین یونین میں این آر آئیز کا سب سے بڑا گروپ ہے۔ اٹلی کی یونیورسٹیوں میں فی الحال 5100 ہندوستانی طلبا زیرتعلیم ہیں۔

اسی دوران مودی نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو میلوڈی چاکلیٹس کا تحفہ دیا۔