تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں سڑک حادثہ۔دو نوجوان ہلاک

تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

یہ حادثہ ضلع کے گوداوریکھنی کول بیلٹ ٹاؤن کے گنگا نگر کے قریب راجیو رہداری پر کل دیر رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

اس موٹرسائیکل پر نوجوان سوار تھے۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔