حیدرآباد

ایک سال میں 2لاکھ نوکریوں کی فراہمی، راہول پر کے ٹی آر کا طنز

کے ٹی آر کہا کہ راہول جی!، اشوک نگر کے نوجوان، انہیں ایک سال میں 2 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے پر آپ سے اظہار تشکر کرنا چاہتے ہیں۔5لاکھ یووا وکاسم امداد اور ٹی پی سرویس کمیشن کی اصلاح سے متعلق آپ نے جو ضمانت دی تھی، اس کا یہ نوجوان خیرمقدم کرتے ہیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس کارگزارصدر کے ٹی آر نے کانگریس قائد راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ایک سال میں 2 لاکھ نوکریاں دلانے کے بشمول انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح

کے ٹی آر نے یاد دلایا کہ انتخابی مہم کے دوران راہول گاندھی نے شہر کے اشوک نگر کا دورہ کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ کے ٹی آر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اشوک نگر کے بے روزگار نوجوان، ایک سال میں 2لاکھ نوکریاد دلانے پر آپ کا شکریہ ادا کرنے کے منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ راہول جی!، اشوک نگر کے نوجوان، انہیں ایک سال میں 2 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے پر آپ سے اظہار تشکر کرنا چاہتے ہیں۔5لاکھ یووا وکاسم امداد اور ٹی پی سرویس کمیشن کی اصلاح سے متعلق آپ نے جو ضمانت دی تھی، اس کا یہ نوجوان خیرمقدم کرتے ہیں۔

 بی آر ایس قائد نے اشوک نگر کے دورہ کے بعد27 نومبر2023 کو راہول کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔ اس ٹوئٹ میں راہول گاندھی نے کہا تھا کہ دورالہ کے سی آر سرکار میں تلنگانہ کے نوجوان شدید مصائب سے دوچار ہیں۔

کانگریس قائد نے کہا تھا کہ حیدرآباد کے اشوک نگر کے حالیہ دورہ کے بعد یہ بات واضح کی تھی کہ ”ہمارا جاب کلینڈر“ ان بیروزگار نوجوانوں کے درد کو کم کرنے میں پہلا قدم رہے گا۔ ہم، ایک سال میں 2لاکھ نوکریاں فراہم کرنے، یو پی ایس سی کے طرز پر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی تشکیل جدید کرنے، یووا وکاسم کے تحت نوجوانوں کو 5لاکھ روپے کی امداد کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتے ہیں۔

 راہول نے اپنے پوسٹ میں یہ بات کہی تھی۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے امتحانات کے انعقاد میں تاخیر پر نوجوان احتجاج کررہے تھے۔ ان احتجاجی نوجوانوں سے راہول گاندھی نے ملاقات کی تھی۔