جرائم و حادثات
تلنگانہ:تین کیلو گانجہ ضبط۔دو طلبا گرفتار
تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے گھٹکیسر میں ایک اپارٹمنٹ میں بی ٹیک کے طلبا کے پاس سے گانجہ ضبط کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے گھٹکیسر میں ایک اپارٹمنٹ میں بی ٹیک کے طلبا کے پاس سے گانجہ ضبط کیاگیا۔
ایک اطلاع پر پولیس نے یہ کارروائی کرتے ہوئے ان طلبا کے پاس سے تین کلوگانجہ ضبط کیا۔
یہ گانجہ پڑوسی ریاست اندھراپردیش سے لایاگیا تھا۔پولیس نے دو بی ٹیک طلبا کو گرفتارکرلیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔