شمالی بھارت

100افراد نے ہندو مذہب قبول کیا

اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے کھرجا میں کرسمس ڈے پر والمیکی سے عیسائی بنے 20کنبوں کے100افراد نے دوبارہ ہندو مذہب اپنا لیا۔

بلندشہر:اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے کھرجا میں کرسمس ڈے پر والمیکی سے عیسائی بنے 20کنبوں کے100افراد نے دوبارہ ہندو مذہب اپنا لیا۔

ضلع بلندشہر کے کھرجا میں کرسمس ڈے کے موقع پر تبدیلی مذہب کا معاملے سامنے آیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حالات سے مجبور کھرجا کے کچھ والمیکی ہندو کنبوں نے سالوں قبل ہندو مذہب چھوڑ کر عیسائی مذہب قبول کرلیا تھا اور چرچ میں جاکر پراتھنا کرنے لگے تھے۔

جب اس کی اطلاع بی جے پی کی کھرجا کی ایم ایل اے میناکشی سنگھ کو ہوئی تو انہیں نے راشٹریہ چیتنا مشن کی صدر سونی جی اور ان کی بیوی سندھیا والمیکی کی تعاون سے کھرجا کے تقریبا 20کنبوں کے 100اراکین کا آج گھر واپسی پروگرام کا انعقاد کر کے انہیں ہندو مذہب قبول کرایا۔

راشٹریہ چیتنا مشن کے صدر سون والمیکی نے بتایا کہ کھرجا کی بی جےپی ایم ایل اے میناکشی سنگھ کی موجودگی میں پورے رسم و رواج کے ساتھ تبدیلی مذہب کرکے ہندو مذہب اپنانے والے افراد کو مالا پہنا کر استقبال کیا گیا ہے۔