حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد: تفریج کیلئے پہنچا نوجوان چٹان پر بری طرح پھنس گیا

وہ چٹان پر پہنچ کر لطف اندوز ہورہا تھا اور خوش ہورہا تھا کہ اچانک وہ اپنا توازن کھوبیٹھا جس کے نتیجہ میں وہ دونوں چٹانوں کے درمیان گرگیا اور ان چٹانوں میں پھنس گیا۔

حیدرآباد: تفریح کے حصہ کے طورپر چٹان پر پہنچا نوجوان دوچٹانوں کے درمیان بُری طرح پھنس گیا۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے ترملگری پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)
تخت حضور صاحب میں غیرسکھ اڈمنسٹر کے تقرر پر سکھبیر بادل کی سخت تنقید

تفصیلات کے مطابق اس نوجوان جس کی شناخت روزگار کے لئے تلنگانہ کے دارالحکومت آنے والے مہاراشٹر کے 24سالہ راجو کے طورپر کی گئی ہے، ترملگری میں ایک کالج کے قریب بڑی چٹان پر پہنچا۔

وہ چٹان پر پہنچ کر لطف اندوز ہورہا تھا اور خوش ہورہا تھا کہ اچانک وہ اپنا توازن کھوبیٹھا جس کے نتیجہ میں وہ دونوں چٹانوں کے درمیان گرگیا اور ان چٹانوں میں پھنس گیا۔

اس کو اسی حالت میں تقریبا تین گھنٹے گذارنے پڑے۔اس کی چیخ وپکار پر مقامی افراد بڑی تعداد میں وہاں جمع ہوگئے جنہوں نے اس کو چٹانوں کے درمیان سے نکالنے کی کافی کوشش کی تاہم ان کو اس کوشش میں ناکامی کاسامنا کرناپڑا۔

مقامی افراد نے بعد ازاں پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے کافی جدوجہد کے بعد رسیوں کی مدد سے اس نوجوان کو چٹانوں کے درمیان سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی

۔اس کو بعد ازاں علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے یہ نوجوان سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچا اور اپنے آبائی مقام کے لئے روانہ ہوگیا۔