حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے کے سبب روڈ پر گرجانے والے شخص کو ٹریفک پولیس نے بچالیا (ویڈیو وائرل)

وزیر صحت ہریش راؤ نے اس شخص کی جان بچانے کیلئے پولیس عہدیدار کا شکرایہ ادا کیا۔ ہریش راؤ نے کہاکہ ریاستی حکومت فرنٹ لائن ہیلتھ ملازمین اور کارکنوں کو سی پی آر میں تربیت دے گی کیونکہ اس طرح کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں دل کا دورہ پڑنے سے سڑک پر گرنے کے بعد ٹریفک پولیس عہدیدار کی دانشمندی سے ایک شخص کی جان بچ گئی۔ پولیس عہدیدار راج شیکھر کا سی پی آر انجام دینے والا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
پھیپھڑے کی منتقلی کیلئے گروگرام میں 12 کلو میٹر کا گرین کاریڈور

سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن) ایک جان بچانے والی مختصر تکنیک ہے جو ہنگامی حالت میں کارآمد ہوتی ہے جسے دل کا دورہ پڑنے یا ڈوبنے کے موقع پر انجام دی جاتی ہے۔

وزیر صحت ہریش راؤ نے اس شخص کی جان بچانے کیلئے پولیس عہدیدار کا شکرایہ ادا کیا۔ ہریش راؤ نے کہاکہ ریاستی حکومت فرنٹ لائن ہیلتھ ملازمین اور کارکنوں کو سی پی آر میں تربیت دے گی کیونکہ اس طرح کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے ٹریفک پولیس کانسٹبل راج شیکھر کو فوری طورپر سی پی آر کا استعمال کرتے ہوئے قیمتی جان بچانے جیسا قابل ستائش کام کرنے پر کافی سراہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا کے دور میں عوامی مقامات جیسے جمس اور تقاریب میں دل کا دورہ پڑنے سے لوگوں کے گرنے کی ویڈیوز اکثر منظر عام آرہی ہیں۔ ان ویڈیوز نے طبی پیشہ ور افراد کے درمیان بحث ومباحثے اور عوامی پلیٹ فارمس پر قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ آیا نوجوانوں میں بھی دل کا دورہ تیزی سے عام ہورہا ہے۔