مہاراشٹرا

تاریخ میں پہلی مرتبہ بی ایم سی کا بجٹ 50 ہزار کروڑ پار کرگیا

بلدی الیکشن کا عنقریب اعلان ہونے والا ہے۔ بجٹ میں ملک کے تجارتی دارالحکومت کی دیرپا معاشی ترقی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ جاریہ سال کا بجٹ 52,619.07 کروڑ کا ہے۔

ممبئی: ملک کی امیرترین بلدیہ بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) کی 134  سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اس کا بجٹ 50 ہزار کروڑ روپے پارکرگیا ہے جو کئی چھوٹی ریاستوں کے بجٹ سے زیادہ ہے۔ ہفتہ کے دن بی ایم سی کمشنر اقبال سنگھ چہل نے بجٹ برائے سال 2023-24 پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
اقلیتی بہبود کیلئے2,262 کروڑ مختص
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
تلنگانہ کے قرض میں مزید اضافہ، مقروض ریاستوں کی فہرست میں نمایاں مقام

بلدی الیکشن کا عنقریب اعلان ہونے والا ہے۔ بجٹ میں ملک کے تجارتی دارالحکومت کی دیرپا معاشی ترقی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ جاریہ سال کا بجٹ 52,619.07 کروڑ کا ہے۔

 سال گزشتہ کے مقابلہ اس میں 14.52 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کا بجٹ 45,949.21 کروڑ روپے تھا۔ 38 سال میں پہلی مرتبہ بی ایم سی کو ایک اڈمنسٹریٹر چلارہا ہے۔