Uncategorized
شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملہ کی سخت مذمت کی
شمالی کوریا نے ایران کی نیوکلیر سائٹس پر امریکہ کے فوجی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اس نے پیر کے دن کہا کہ ایران پر بمباری اس کے اقتدارِ اعلیٰ‘ سلامتی مفادات اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

سیول (آئی اے این) شمالی کوریا نے ایران کی نیوکلیر سائٹس پر امریکہ کے فوجی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اس نے پیر کے دن کہا کہ ایران پر بمباری اس کے اقتدارِ اعلیٰ‘ سلامتی مفادات اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت ِ خارجہ نے مذمتی بیان جاری کیا۔ اس نے کہا کہ امریکہ کے ایران پر حملہ سے اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت ِ خارجہ کے ترجمان نے مشرق ِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے لئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ مشرق ِ وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھاوا دے رہے ہیں۔
بین الاقوامی برادری کو یک آواز ہوکر اِن 2 ممالک کی مذمت کرنی چاہئے۔ شمالی کوریا اور ایران کے قریبی تعلقات رہے ہیں۔