Uncategorized
مودی حکومت نے ایران پر امریکی بمباری کی مذمت کیوں نہیں کی؟: کانگریس
کانگریس نے پیر کے دن کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فضائی طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خود اپنے پچھلے موقف کو مذا ق بنادیا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس نے پیر کے دن کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فضائی طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خود اپنے پچھلے موقف کو مذا ق بنادیا۔
وہ قبل ازیں ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کی باتیں کرتے تھے۔ اپوزیشن پارٹی نے مودی حکومت پر تنقید کی کہ اس نے امریکی بمباری اور اسرائیلی جارحیت پر نہ تو تنقید کی ہے اور نہ ہی اس کی مذمت کی۔
کانگریس نے پھر کہا کہ ایران کے ساتھ فوری سفارت کاری اور بات چیت ضروری ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فضائی طاقت کا استعمال کرکے خود اپنے پچھلے موقف کا مذاق اڑایا۔ مودی حکومت نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔
مودی نے اتوار کے دن ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر بات چیت میں اسرائیل کے ساتھ ایران کی جنگ پر تشویش ظاہر کی تھی۔