جموں و کشمیر

دہلی انتخابات کے ابتدائی رجحانات پرعمر عبداللہ کا انڈیا بلاک کے اراکین پر طنز

نیشنل کانفرنس جس کے عمر عبداللہ نائب صدر ہیں، بھی انڈیا بلاک کا ایک حصہ ہے۔

سری نگر: دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی اکثریتی نشستوں پر برتری حاصل کرنے کے بیچ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے انڈیا بلاک کے اراکین کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید

انہوں نے ابتدائی رجحان کو دیکھ کر ہفتے کی صبح ‘ایکس’ پر ایک میمی کو شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے: ‘جی بھر کر لڑو، سمپت کرو ایک دوسرے کو’۔

عمر عبد اللہ نے اس پوسٹ کا کیپشن ہی رکھا: ‘اور لڑو آپس میں’۔انہوں نے یہ طنزیہ تبصرہ انڈیا بلاک کے بینر تلے اتحادی ہونے کے باوجودکانگریس اور اے اے پی کے الگ الگ دہلی انتخابات لڑنے کے فیصلے پر کیا ہے۔

نیشنل کانفرنس جس کے عمر عبداللہ نائب صدر ہیں، بھی انڈیا بلاک کا ایک حصہ ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حال ہی میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘انڈیا الائنس اچھا کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی اچھا کام کرے گی’۔

دہلی کے انتخابات میں انڈیا بلاک کے کلیدی ممبران بشمول مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی نے اے اے پی کی حمایت کی اور اس کے حق میں مہم چلائی تاہم، کانگریس نے ال؛گ لڑنے کا فیصلہ لیا جس سے ممکنہ طور پر بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔