Uncategorized
بہار میں بی جے پی کو صرف کانگریس ہراسکتی ہے: پپو یادو
نشستوں کی تقسیم اور قیادت پر انڈیا بلاک کے بہار میں جاریہ بات چیت کے بیچ پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے زور دیا کہ پہلی ترجیح بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو ہرانا ہونی چاہئے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) نشستوں کی تقسیم اور قیادت پر انڈیا بلاک کے بہار میں جاریہ بات چیت کے بیچ پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے زور دیا کہ پہلی ترجیح بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو ہرانا ہونی چاہئے۔
امیدوار چیف منسٹری پر بحث بعد میں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیاسی لڑائی میں کانگریس کا مرکزی رول ہے۔ بہار جیسی ریاستوں میں این ڈی اے کو ہرانے کی ذمہ داری کانگریس پر ہے۔
پپو یادو نے کہا کہ وہ آر جے ڈی سے کہنا چاہتے ہیں کہ این ڈی اے کو ہراینے پر توجہ مرکوز کی جائے‘ کانگریس پر نہیں۔ چیف منسٹری کا فیصلہ بعد میں ہوسکتا ہے‘ پہلے این ڈی اے کو ہرایا جائے۔صرف کانگریس ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔