قومی
سونیا گاندھی کے شملہ ہاسپٹل میں ٹسٹس کئے گئے
کانگریس کی سینئر قائد سونیا گاندھی نے ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کی جس پر اُنہیں ہفتہ کو اندرا گاندھی میڈیکل کالج، ہاسپٹل شملہ لے جایا گیا۔

شملہ (پی ٹی آئی) کانگریس کی سینئر قائد سونیا گاندھی نے ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کی جس پر اُنہیں ہفتہ کو اندرا گاندھی میڈیکل کالج، ہاسپٹل شملہ لے جایا گیا۔
پارٹی کے عہدیدار نے یہ بات بتائی78 سالہ سونیا گاندھی کے جو کہ دختر پرینکا گاندھی کے ساتھ شملہ کو شخصی دورہ پر آئی ہوئی تھیں مذکورہ دواخانہ میں بعض ٹسٹس کئے گئے۔
یہ بات آئی جی ایم سی کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امان نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کا بلڈپریشر زیادہ ہوگیاتھا تاہم عام حالت معمول پر ہے۔
یہ معمول کا چیک اپ ہے اور اب وہ گھر واپس ہوگئی ہیں۔ ہماچل پردیش سی ایم نریش چوہان کے میڈیا مشیر نے یہ بات بتائی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے بعض ٹسٹس کئے ہیں۔
سابق صدر کانگریس دخترپرینکا کے ساتھ شملہ آئی تھیں۔ وہ پرینکا کے گھر پر قیام کئے ہوئے ہیں جوکہ شملہ کے مضافات میں ہے۔