انٹرٹینمنٹ

رشمیکا منڈنا ٹوکیو میں منعقد ہونے والے گلوبل اینیمی ایوارڈز میں بطور پریزینٹر نظر آئیں گی

اداکارہ نے خود اس خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دوبارہ جاپان جا کر اینی می سے وابستہ باصلاحیت افراد کے ساتھ اس خاص موقع کو منانے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

ممبئی: معروف ہندستانی اداکارہ رشمیکا مندانا جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے گلوبل اینی می ایوارڈز میں بطور پریزینٹر نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

رشمیکا مندانا ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر ہندستان کی نمائندگی کریں گی۔ یہ ایونٹ 23 مئی کو ٹوکیو میں منعقد ہوگا، جہاں وہ بطور پریزینٹر اس تقریب کا حصہ بنیں گی۔

واضح رہے کہ رشمیکا اس سے قبل 2024 میں بھی اس ایوارڈ شو میں شرکت کر چکی ہیں اور اس وقت وہ ایسا کرنے والی پہلی ہندستانی پریزینٹر بنی تھیں۔

اداکارہ نے خود اس خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دوبارہ جاپان جا کر اینی می سے وابستہ باصلاحیت افراد کے ساتھ اس خاص موقع کو منانے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

یہ اینی می ایوارڈز ایک بڑا عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے فنکاروں، تخلیق کاروں اور اینی می کے شائقین کو ایک ساتھ لایا جاتا ہے اور بہترین کام کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔