جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

دوستوں کے چیلنج پر حالت نشہ میں تالاب میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی موت (ویڈیو وائرل)

اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اس نوجوان جو حالت نشہ میں تھا کو جو تیراکی سے واقف نہیں تھا اس کے دوستوں کی جانب سے چیلنج کیاگیا جس پر وہ تالاب میں کود پڑا۔

حیدرآباد:دوستوں کی جانب سے چیلنج کرنے پر ایک نوجوان تالاب میں کود پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی جان چلی گئی۔اس واقعہ کاویڈیوسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ہے۔یہ واقعہ کب کا ہے معلوم نہ ہوسکا۔ اس واقعہ کا آج اس وقت انکشاف ہوا جب یہ ویڈیو وائرل ہوا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل

 شہرحیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ سے تعلق رکھنے والے چارنوجوان کرناٹک کے کملاپور، چٹگوپہ علاقہ گئے ہوئے تھے۔بتایاجاتا ہے کہ ان میں سے بعض نے شراب پی تھی۔اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اس نوجوان کو جو تیراکی سے واقف نہیں تھا اس کے دوستوں کی جانب سے چیلنج کیاگیا جس پر وہ تالاب میں کود پڑا۔

اس نوجوان کی شناخت ساجد کے طورپر کی گئی ہے۔اس واقعہ کی ویڈیو لینے والے ایک نوجوان نے اپنے ساتھیوں سے ساجد کو بچانے کی درخواست کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے جس کے نتیجہ میں ساجد غرق ہوگیا۔مقامی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w