امریکی ریاست آئیڈاہو میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک،
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد مشتبہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
واشنگٹن : امریکی ریاست آئیڈاہو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے ایک گاڑی پر اچانک گولیاں چلانا شروع کر دیں۔ حملے کے دوران موقع پر موجود ایک دوسرے شخص نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شدید افراتفری مچ گئی۔
واقعے میں مجموعی طور پر تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد مشتبہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے، جبکہ حکام واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر حکام سے رابطہ کریں۔