مشرق وسطیٰ
سعودی عرب کی مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کے اقدام کی شدید مذمت
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس سکیورٹی میں مسجدِ اقصیٰ میں اس نوعیت کی اشتعال انگیزی اسلامی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ریاض: سعودی عرب نے مسجدِ اقصیٰ میں ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے اسرائیلی پرچم لہرانے اور رقص کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس سکیورٹی میں مسجدِ اقصیٰ میں اس نوعیت کی اشتعال انگیزی اسلامی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری مداخلت کرے اور مقدس مقامات کے تقدس کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے۔
سعودی عرب نے فلسطینی شہریوں اور اسلامی مقدسات کے خلاف جاری سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے پر بھی زور دیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مملکت فلسطینی عوام کے حقوق اور مقدس مقامات کے احترام کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گی۔