مذہب
اللہ کے نام کے ساتھ تعظیمی کلمات کہنا
اللہ تعالیٰ کا کوئی نام لیا جائے یا سنا جائے تو کوئی تعظیمی فقرہ کہنا واجب ہے ، مثلا تعالیٰ، سبحانہ وتعالیٰ وغیرہ ،
سوال :- محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سننے پر جس طرح درود واجب ہوتا ہے ، کیا اللہ تعالیٰ کا نام سننے پر بھی کچھ کہنا چاہئے ؟ ( محمد کوثر امام، نلگنڈہ)
جواب:- اللہ تعالیٰ کا کوئی نام لیا جائے یا سنا جائے تو کوئی تعظیمی فقرہ کہنا واجب ہے ، مثلا تعالیٰ، سبحانہ وتعالیٰ وغیرہ ، فتاوی خانیہ میں ہے :
’’رجل سمع رجلا یذکر أسماء اللہ تعالیٰ یجب علیہ أن یعظمہ ویقول : سبحان اللہ وما أشبہ ذالک ‘‘ (الخانیۃ:۴۲۲)
البتہ اگر ایک مجلس میں بار بار ذکر آئے تو ایک بار ایسا کلمہ کہہ دینا کافی ہوگی ، جیساکہ درود کے سلسلہ میں حکم ہے ۔