ابتدائی کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
سینسیکس پچھلے کاروباری دن کے مقابلے میں 532.83 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77,983.66 پر کھلا، جس کے بعد مندی کا رجحان مزید بڑھ گیا۔ ایک موقع پر یہ 823 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 77,693 تک پہنچ گیا تھا۔ خبر لکھے جانے تک انڈیکس 422.40 پوائنٹس (0.54 فیصد) کی کمی کے ساتھ 78,094.09 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ممبئی: عالمی منڈیوں سے ملنے والے منفی اشاروں کے باعث جمعرات کو مقامی اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی کاروبار میں گراوٹ دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں بی ایس ای کا سینسیکس 800 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔
سینسیکس پچھلے کاروباری دن کے مقابلے میں 532.83 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77,983.66 پر کھلا، جس کے بعد مندی کا رجحان مزید بڑھ گیا۔ ایک موقع پر یہ 823 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 77,693 تک پہنچ گیا تھا۔ خبر لکھے جانے تک انڈیکس 422.40 پوائنٹس (0.54 فیصد) کی کمی کے ساتھ 78,094.09 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 175.75 پوائنٹس گر کر 24,202.35 پر کھلا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ 94.90 پوائنٹس یعنی 0.39 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,283.20 پوائنٹس پر موجود ہے۔
آٹو، کنزیومر ڈیورابلز، بینکنگ اور آئی ٹی سیکٹرز کی جانب سے مارکیٹ پر زیادہ دباؤ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ فنانس، میٹل، رئیلٹی اور آئل اینڈ گیس سیکٹرز کے انڈیکس بھی سرخ نشان (مندی) میں رہے۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں ‘ٹرینٹ’ کے شیئرز میں ساڑھے تین فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ ‘ٹیک مہندرا’ سوا دو فیصد اور ‘مہندرا اینڈ مہندرا’ پونے دو فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کھلے۔
ایشین پینٹس، بجاج فنانس، انڈیگو اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئرز میں بھی ایک فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب سن فارما اور ہندوستان یونی لیور کے شیئرز میں ایک سے ڈیڑھ فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔