ایشیاء
شنزو آبے کو جاپان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا
جاپانی حکومت نے پیر کو اعلان کیا کہ آنجہانی سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز کلر آف دی سپریم آرڈر آف کرسنتھیمم سے نوازا جائے گا۔

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے پیر کو اعلان کیا کہ آنجہانی سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز کلر آف دی سپریم آرڈر آف کرسنتھیمم سے نوازا جائے گا۔
جاپان کی کیوڈو نیوز نے کابینہ کے دفتر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آبے جاپان کے چوتھے وزیر اعظم ہیں جنہیں آئین کے نفاذ کے بعد شیگیرو یوشیدا، اساکو ساتو اور یاسوہیرو ناکاسون کے بعد یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر آبے کو 8 جولائی کو نارا میں انتخابی مہم کے دوران بحریہ کے ایک سابق فوجی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔