تعلیم و روزگار

تلنگانہ: ایس ایس سی امتحانات کے نتائج جاری، لڑکیوں کو سبقت، ضلع نرمل سرفہرست

تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ نتائج میں ہمیشہ کی طرح لڑکیوں کو سبقت حاصل رہی اور مجموعی طور پر 91.31 فیصد طلباء کامیاب ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ نتائج میں ہمیشہ کی طرح لڑکیوں کو سبقت حاصل رہی اور مجموعی طور پر 91.31 فیصد طلباء کامیاب ہوئے۔

لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 93.23 رہا جبکہ 89.42 فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی۔ نرمل ضلع 99 فیصد نتائج کے ساتھ ریاست بھر میں سرفہرست رہا اور وقارآباد 65.10 فیصد کامیابی کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔

3 ہزار 927 اسکولوں میں طلباء 100 فیصد کامیاب ہوئے۔ چھ اسکولوں میں کامیابی کا تناسب صفر رہا۔

ریاست میں 18 مارچ سے 2 اپریل تک یہ امتحانات ہوئے تھے، جن میں 5 لاکھ 05 ہزار 813 طلبا شریک ہوئے تھے۔ ان میں 2 لاکھ 57 ہزار 952 لڑکے اور 2 لاکھ 50 ہزار 433 لڑکیاں شامل ہیں۔  

ریاست بھر میں 2,676 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ 3 اپریل سے 13 اپریل تک 19 مراکز میں امتحانی پرچوں کی جانچ کی گئی۔

ویب سائٹس http://results.bse.telangana.gov.in اور http://results.bsetelangana.org پر نتائج دیکھے جاسکتے ہیں۔