حیدرآباد

تلنگانہ: مجرا پارٹی پر پولیس کا چھاپہ۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں زیر حراست

تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے معین آباد منڈل سورنگل کے ایک فارم ہوز میں پیر کی شب مجرا پارٹی منعقد کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے معین آباد منڈل سورنگل کے ایک فارم ہوز میں پیر کی شب مجرا پارٹی منعقد کی گئی۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

راجندر نگر ایس ڈبلیو اوٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ اس میں بعض نوجوان لڑکے اورلڑکیاں شریک ہیں۔

پولیس نے فارم ہوز پر اچانک چھاپہ مارا اور پارٹی میں شریک 6 نوجوان لڑکوں اور 4نوجوان لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔

ان تمام کو معین آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مجرا پارٹی میں شریک چار لڑکیوں کو دہلی سے لایا گیا تھا۔

ان سب نے نیم برہنہ ہوکر فحش رقص کیا۔