شمالی بھارت

انڈیا بلاک کے تمام امیدوار، سیکل کے نشان پر مقابلہ کریں گے

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ انڈیا بلاک کے امیدوار آنے والے ضمنی انتخابات میں تمام 9 اسمبلی نشستوں پر ان کی پارٹی کے انتخابی نشان ”سیکل“ پر مقابلہ کریں گے۔

لکھنو (آئی اے این ایس) سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ انڈیا بلاک کے امیدوار آنے والے ضمنی انتخابات میں تمام 9 اسمبلی نشستوں پر ان کی پارٹی کے انتخابی نشان ”سیکل“ پر مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن بلاک نے نشستوں کی تقسیم کے حساب کتاب پر نہیں بلکہ جیت حاصل کرنے کے لئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی متحد ہیں اور ایک بڑی کامیابی کے لئے شانہ بشانہ کھرے ہیں۔ انڈیا بلاک ان ضمنی انتخابات میں کامیابی کا نیا باب رقم کرنے جارہا ہے۔

اس غیرمعمولی تعاون اور تائید کے ساتھ تمام 9 اسمبلی نشستوں پر انڈیا بلاک کا ہر کارکن نئی توانائی اور جیت کے عہد کے ساتھ مقابلہ کررہا ہے۔ یہ نشستوں کا نہیں بلکہ جیتنے کا معاملہ ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت انڈیا بلاک کے مشترکہ امیدوار تمام 9 نشستوں پر سماج وادی پارٹی کی انتخابی علامت ”سیکل“ پر مقابلہ کریں گے۔

اکھلیش یادو نے ایکس پر لکھا کہ یہ الیکشن ملک کے دستور‘ ہم آہنگی اور پی ڈی اے کے وقار کو بچانے کے لئے ہے۔ اسی لئے ہماری سب سے اپیل ہے کہ ایک ووٹ بھی کم نہیں ہونا چاہئے۔ایک ووٹ بھی تقسیم نہیں ہونا چاہئے۔ انڈیا بلاک کا یہ اتحاد اور یکجہتی ملک کے مفاد میں ہم آہنگی سے بھری ہے اور ہم آج بھی اور کل بھی ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔

اترپردیش ضمنی انتخابات کے بارے میں بتاتے ہوئے سابق چیف منسٹر اترپردیش نے زور دے کر کہا کہ آنے والا الیکشن ملک کے دستور کے تحفظ‘ امن اور پچھڑے (پسماندہ)‘ دلت اور الپ سنکھیک (اقلیتوں) کے وقار کے لئے لڑا جائے گا۔ اترپردیش میں ضمنی انتخابات 13 نومبر کو 9 نشستوں کٹیہاری(امبیڈکر نگر)‘ کڑہال(مین پوری)‘ میرا پور(مظفر نگر)‘ غازی آباد‘ ماجھاون (مرزا پور)‘ سیسمو(کانپور سٹی)‘ خیر (علی گڑھ)‘ پھول پور (پریاگ راج) اور کندرکی (مرادآباد) پر لڑا جائے گا۔