آندھراپردیش

چندرابابو سے دوسرے دن بھی سی آئی ڈی کی پوچھ گچھ

اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو سے دوسرے دن بھی سی آئی ڈی کے عہدیداروں نے پوچھ گچھ کی۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو سے دوسرے دن بھی سی آئی ڈی کے عہدیداروں نے پوچھ گچھ کی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
اے پی کے عوام کا فیصلہ قبول:شرمیلا
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری

سی آئی ڈی عہدیداروں کی ایک ٹیم راجمندری سنٹرل جیل پہنچی۔پوچھ گچھ سے پہلے چندرا بابو کے طبی معائنے کروائے گئے۔ بعد ازاں سی آئی ڈی حکام نے چندرا بابو سے جیل کے کانفرنس ہال میں پوچھ گچھ کی۔

چندرا بابو کی جانب سے دو وکلاء اس موقع پر موجود تھے۔ چندرا بابو سے پوچھ گچھ کے دوسرے دن کے پیش نظر راجمندری سنٹرل جیل کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

چندرا بابو کے ساتھ اظہار یگانگت کے لیے حیدرآباد سے آئی ٹی ملازمین کے راجمندری پہنچنے کے بعد پولیس کو چوکس کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ چندرابابوسے کچھ فائلوں کی کاپیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ چندرا بابو نے سی آئی ڈی کے سوالوں کے سیدھے اور واضح جواب دیئے۔