ایشیاء
روس کے صدر پوٹن 2روزہ چین کے دورہ پر
پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ دونوں ممالک کے لیے جامع شراکت داری اور اسٹریٹجک تعاون پر غور و خوض کریں گے اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

بیجنگ: روس کے صدر ولادیمیر پوتن بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے چین کے دو روزہ دورے پر منگل کو یہاں پہنچے۔
توقع ہے کہ پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ دونوں ممالک کے لیے جامع شراکت داری اور اسٹریٹجک تعاون پر غور و خوض کریں گے اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
پوٹن فورم میں شرکت کرنے والے صوبائی رہنماؤں کے ساتھ متعدد دو طرفہ میٹنگیں بھی کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف بھی پیر کو بیجنگ پہنچے اور اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی۔