جرائم و حادثاتکرناٹک

شوہر کے چاکلیٹ نہ لانے پر بیوی کی خودکشی

بنگلورو: ہینور بندے کے قریب ہونپا لے آؤٹ میں ایک25سالہ خاتون نے شوہر کے چاکلیٹ دلانے سے انکار پر پھانسی لگالی۔

سہکارنگر کے حجامت خانہ میں ملازم گوتم کی بیوی نندنی نے خودکشی نوٹ میں اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ یہ جوڑا کالج کے زمانے سے ایک دوسرے کو جانتا تھا۔

ان کے دو بچے بھی ہیں۔ واردات کے دن گوتم کام پر جارہا تھا کہ نندنی نے اسے روکا۔ جوڑے میں بحث ہوئی اور نندنی نے اسے چاکلیٹ دلانے کو گہا۔ وہ یہ کہہ کر چلا گیا کہ وہ چاکلیٹ لے کر لوٹے گا مگر نندنی کے فون کالس کا جواب نہیں دیا۔

رات11:45بجے نندنی نے اسے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا کہ ”وہ جارہی ہے۔“ اس نے اسے جلدی گھر آکر بچوں کو کھانا کھلانے اور ان کا اچھا خیال رکھنے کو کہا۔

گھبراہٹ کے عالم میں گوتم نے اسے فون کیا مگر اس نے نہیں اٹھایا۔ وہ فوری گھر پہنچا تو نندنی کو لٹکتا پایا۔ نندنی کے خاندان نے گوتم پر کوئی الزام عائد نہیں کیا۔ ہینور پولیس نے غیر فطری موت کا کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔