چاقو کے پے در پے وار سے ایک شخص کا قتل، لوگ بنے خاموش تماشائی (ویڈیو)
یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا اور کئی راہگیروں کو اس حملہ کو خاموش تماشائی کی طرح دیکھتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے بدر پور علاقے میں منگل کی رات ایک 29 سالہ شخص کو مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔
یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا اور کئی راہگیروں کو اس حملہ کو خاموش تماشائی کی طرح دیکھتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو افراد اس شخص کو بے رحمی سے چاقو سے مارتے اور گلی میں ملزم کے پیچھے بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں جب کہ لوگ آس پاس کھڑے ہیں۔
شدید زخمی شخص کو دارالحکومت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور مقتول کا دو روز قبل ایک شادی کے موقع پر قاتلوں سے جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ انتقامی کارروائی تھی اور اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دیگر دو ملزمان تاحال فرار ہیں۔ واقعے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور فی الحال تحقیقات جاری ہے۔