تلنگانہ

تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں کارالٹ گئی۔چارافرادہلاک

تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع کے ایروالی چوراہا کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافراد بشمول دو خواتین اور ایک لڑکا ہلاک اوردیگرتین شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع کے ایروالی چوراہا کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافراد بشمول دو خواتین اور ایک لڑکا ہلاک اوردیگرتین شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

یہ حادثہ جمعہ کی نصف شب کو ایراولی چوراہے کے پٹرول پمپ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، لاری اورقریبی درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد آندھراپردیش کے ضلع نندیال کے آڑلہ گڈہ سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے۔زخمیوں کو علاج کے لئے گدوال کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔

حادثہ کی شدت کی وجہ سے کار کومکمل طورپرنقصان پہنچا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔